ایبٹ آباد کی 24 سالہ صوبیہ پر کی سسرالیوں نے ظلم کی انتہا
- 26, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے : ایبٹ آباد کے تھانہ بگنوتر کی حدود دیسال میں سسرالیوں نے ظلم وزیادتی کی انتہا کر دی دیسال محلہ کھن کی 24 سالہ صوبیہ بی بی کو سسرالیوں نے پانچ سال تک ایک ایسے کمرے میں بند رکھا جہاں پر بھیڑ بکریاں اور دوسرے جانور باندھے جاتے ہیں اور ان پانچ سالوں میں اسے کھانے کیلیے صرف سبزیوں کے چھلکے اورکچرا وغیرہ دیا جاتا رہا 24 سالہ صوبیہ پانچ سال تک مبینہ طور پر سسرالیوں کا ظلم و ستم سہتی رہی اور سسرالیوں نے مبینہ طور پراسے بکریوں اور کتوں کے ساتھ باندھ کر رکھا اور اس دوران جانوروں کا فضلہ اور سبزیوں کے چھلکے کھلاۓ جاتے رہے-
لڑکی کے ورثا کو معلوم ہونے پر ورثا نے لڑکی کو بازیاب کرا لیا لڑکی پانچ سال تک ایک ہی کمرے میں بند رہنے اور بھوک سے اتنی کمزور ہو چکی ہے کہ وہ اپنے پاؤں پر بھی کھڑی نہیں ہو سکتی لڑکی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے اور لڑکی کے سسرالیوں کے خلاف ورثا نے ایف آئی آر درج کرا دی ہے لیکن ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس نے ابھی تک ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ۔
تبصرے