آئی جی دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کریں نہ کہ سیاسی وابستگیاں تبدیل کرنے کیلیے شہرام ترکئی کا بیان

شہرام ترکئی

نیوز ٹوڈے: پشاور میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے گھر پر پولیس کی بھاری تعداد نے چھاپہ مارا چھاپے کے دوران شہرام گھر پر نہیں تھے اس لیے پشاور پولیس شہرام کو گرفتار نہیں کر سکی شہرام تر کئی نے پولیس کی اس کاروائی پر بیان دیتے ہوۓ کہا ہے کہ آئی جی کو اپنے اختیارات کا استعمال دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کیلیے کرنا چاہیے نا کہ سیاسی وابستگیوں کو تبدیل کرنے کیلیے    -

خیبر پختونخواہ پولیس پر جو حملے ہو رہے ہیں آئی جی کو چاہیے کہ ان کے خلاف کاروائی کرے پی ٹی آئی کارکنان پر بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں گرفتار کرنے کی کوشش نہ کی جاۓ پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرنے کیلیے پولیس کی کوروائی ایسے ہوتی ہے جیسے کسی دہشتگرد کو پکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہو-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+