روس کے دوست بلغاریہ نے بھی کیا یوکرین کو ہتھیار دینے کا فیصلہ
- 26, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے : بلغاریہ یورپ کا ایک چھوٹا سا ملک ہے اور نیٹو میں شامل ہونے کے باوجود بلغاریہ روس کا ساتھی بھی ہے اور جنگ میں اب تک بلغاریہ نے یوکرین کی کوئی مدد نہیں کی حالانکہ بلغاریہ کے چاروں طرف نیٹو ملک بسے ہیں اور اس کی کوئی زمینی سرحد روس سے نہیں لگتی لیکن اس کے باوجود وہ اب تک روس کے ساتھ ہی کھڑا رہا لیکن اب بلغاریہ کی طرف سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اس نے یوکرین کوہتھیاروں سے لیس 100 گاڑیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے -
یعنی اب بلغاریہ نے روس کی دشمنی مول لیتے ہوۓ یوکرین کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے اس سے پہلے بھی یہ دعوے کیے گۓ تھے کہ یوکرین کو ٪30 ہتھیار اور اس کے ٹینکوں کو چلانے کیلیے ایندھن کی سپلائی بلغاریہ سے ہو رہی ہے بلغاریہ نے اب یہ دعوے سچ کر دیے ہیں حالانکہ بلغاریہ ایسا ملک ہے جو گیس کی کمی کو پورا کرنے کیلیے روس پر انحصار کرتا ہے روس کو پریشانی یہ نہیں ہے کہ یوکرین کو بلغاریہ بھاری ہتھیار سپلائی کر رہا ہے بلکہ روس کے پاس ایسے ایئر ڈیفینس سسٹم موجود ہیں جو ان ہتھیاروں کی پہلی کوشش کو ہی ناکام بنا دیں گے پریشانی یہ ہے کہ یہ جنگ تو یوکرین کی سرزمین پر ہو رہی ہے لیکن لڑ نیٹو ملک رہے ہیں -
تبصرے