رینی بندر گاہ کو تبا کر کے لیا پیوٹن نے یورپی ملکوں سے یوکرین کی مدد کرنے کا بدلہ
- 26, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے:روس نے نیٹو ملکوں سےجنگ میں لگاتار یوکرین کی مدد کرنے کا بدلہ ایک ہی وار میں لے لیا روس نے اڑیسہ میں ڈینیوب ندی کی اہم بندر گاہ کو نشانہ بنایا ہے روس نے میزائل حملے میں ڈینیوب ندی کی رینی بندر گاہ کو تباہ کر دیا ہے ڈینیوب ندی پر حملہ ولادیمیر پیوٹن کی ایک سوچی سمجھی ترکیب ہے کیونکہ ڈینیوب ندی یورپ کی دوسری بڑی ندی ہے جو جرمنی کے پہاڑوں سے نکلتی ہے اور یورپ کے دس ملکوں کو سیراب کرتی ہے یوکرین کے علاقے اڑیسہ میں داخل ہوتی ہےاور وہاں سے بحیرہ اسود میں جا گرتی ہے ڈینیوب ندی تقریبًا2850 کلو میٹر علاقے سے گزرتی ہے جس میں یورپی یونین کا ٪20 علاقہ شامل ہے ۔
یوکرین کے اڑیسہ میں واقع ڈینیوب ندی کی رینی بندر گاہ کو یورپ کیلیے بحیرہ اسود کا مرکزی دروازہ کہا جاتا ہے اسلیے روس نے جیسے ہی رینی بندر گاہ کو نشانہ بنایا تو سینٹرل یورپ سے لے کر مشرقی یورپ تک تمام ملک سکتے میں آگۓ کیونکہ اس ندی سے ملحق علاقوں میں ساڑھے گیارہ کروڑ آبادی ہے جو اس ندی پر انحصار کرتی ہے اور یوکرین اسی ندی کے ذریعے یورپ کے تمام ملکوں کو اناج سپلائی کرتا ہے اور یورپی ملک اسی راستے یوکرین کو ہتھیار سپلائی کرتے ہیں اسی ندی کے ذریعے نارتھ سمندر اور بحیرہ اسود آپس میں جڑتے ہیں اسلیے پیوٹن نے یوکرین کو یورپی ملکوں سے کاٹنے کیلیے چند منٹوں میں رینی بندر گاہ کو تباہ کر دیا ۔
تبصرے