شام میں ہوا امریکہ کے ڈرون اور روسی جیٹ کا آمنا سامنا

روسی جیٹ

نیوز ٹوڈے: روس یوکرین جنگ کے دوران کئی مرتبہ روس اور امریکہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آ چکے ہیں مارچ میں بحیرہ اسود میں روس کے سکھوئی 35 نے امریکہ کے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا پھر اپریل میں امریکہ کے لڑاکا طیاروں نے نیٹو ملکوں کی جنگی مشقوں کے دوران جیسے ہی بحیرہ اسود پر روس کی سرحد کی طرف رخ کیا تو روس کے جنگی طیارے بھی ایکشن میں آ گۓ اور انہیں الٹے پاؤں بھاگنے پر مجبور کر دیا اس طرح اس ڈیڑھ سال کے عرصے میں روس اور امریکہ کے جنگی طیارے ایک دوسرے کے اتنے قریب آ چکے ہیں کہ کئی مرتبہ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کی نوبت آ چکی ہے ۔

ایسا ہی واقعہ آج شام میں بھی پیش آیا شام میں امریکہ کے ڈرون اور روسی جیٹ آپس میں ٹکراۓ گۓ روسی جیٹ نے امریکہ کے لیپرڈ کو نشانہ بنایا ہے روس کے ایس یو 35 ایس نے امریکہ کے ڈرون کا ایک حصہ تباہ کر دیا ہے روس اور امریکہ پہلے ہی ایک دوسرے کو ایک آنکھ نہیں بھاتےاور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کیلیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تو اب دیکھنا یہ ہے کہ اس واقعے کے بعد امریکہ کا کیا ردعمل سامنے آتا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+