شہری نے بیٹری کے ذریعے سے چلنے والا چولہا ایجاد کر لیا

بیٹری کے ذریعے چلنے والا چولہا

نیوزٹوڈے: پشاور کے ایک رہائشی نے بیٹری کے ذریعے چلنے والا چولہا ایجاد کرلیا ، اس کے استعمال کا ایندھن گاڑیوں میں استعمال کیے جانے والا موبل آئل ہے۔ رہائشی سمندر خان نے کہا کہ یہاں گیس کی لوڈشیڈنگ کی بہت پریشانی ہے جس کی وجہ سے یہ چولہا ایجاد کیا گیا اور اس پر بہت محنت لگی۔ انہوں نے مزید کہا کے اس کی لاگت بھی بہت کم ہے اور باقی چولہوں سے زیادہ فوائد پائے جاتے ہے۔ اس نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ یہ چولہا، ایک لیٹر موبل آئل کی مدد سے چار گھنٹے تک چل سکتا ہے اور اس چولہے کی قیمت آٹھ ہزار روپے ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+