صوبہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے کیا لوگوں کو کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور

 

    نیوز ٹوڈے : صوبہ بلوچستان کے علاقے واشک اور ارد گرد کے علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگۓ اور ندی نالوں میں طغیانی نے سیلابی صورتحال پیدا کر دی جس کی زد میں آ کر پچاس سے زیادہ کچے مکان گر گۓ لوگوں نے بارش میں کھلے آسمان کے نیچے  رات گزاری ڈیرہ مراد جمالی میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیرہ سے ڈیرہ بگٹی اور سوئی سے کشمور جانے والے تمام راستے بند ہو گۓ اس وقت دریاۓ ناڑی بینک سے 32 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے ۔

    اور دریاۓ گھگی سے ساڑھے چھ ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے ربی کینال سے دو ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر رہا ہے بلوچستان کے علاوہ صوبہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے آزاد کشمیر کے علاقہ تتہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے تین خواتین پہاڑی تودے کی زد میں آ گئیں جن میں سے ایک خاتون کی لاش کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے اور دو خواتین کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+