ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمند کر دیے

 

    نیوز ٹوڈے : ایف بی آر یعنی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئرلائن  پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں پی آئی اے کے ترجمان نے بھی ایف بی آر کے اس فیصلے کی تصدیق کر دی ہے ایف بی آر کے مطابق پی آئی اے کے اکاؤنٹس ٹیکس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے منجمد کیے گۓ ہیں پی آئی اے پر 4 ارب روپے کے واجبات واجب الادا ہیں جو ایف بی آر کو ادا نہیں کیے گۓ اس کے علاوہ پی آئی اے   پی ایس او کی بھی اربوں روپے کی مقروض ہے اس لیے اب پی آئی اے کو پروازوں کیلیے ایندھن کی خریداری میں بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔

    ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے آج پی آئی اے کو 7 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں اور کئی پروازوں میں تاخیر بھی ہوئی پی آئی اے ترجمان کے مطابق اکاؤنٹس بحال کروانے کیلے حکومتی سطح پر  بات کی گئی ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال ہو جائیں گے ایف بی آر اور پی ایس او کی پی آئی اے سے ناراضگی کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کے ذیلی ادارے ایئرپورٹ ہوٹل میں 39 کروڑ سے زائد کی مالی بد انتظامیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے پچھلے ایک سال سے ہوٹل کے 110 کمروں کے نان آپریشنل ہونے سے130 ملین سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+