کلینکس سیل کروا کر خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے تلخ کلامی کا لیا بدلہ

نیوز ٹوڈے : آج سے دو روز قبل بروز منگل وزیر دفاع خواجہ آصف اور پی ٹی آئی کی سینیٹر ڈاکٹر زرقا کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا مسلم لیگ ن کے کارکن خواجہ آصف نے خواتین کے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کیے انہوں نے پی ٹی آئی خواتین کو باقیات اور کوڑا کرکٹ کہا جس پر ایوان میں موجود خواتین دلبرداشتہ ہو گئیں ڈآکٹر زرقا نے خواجہ آصف کی اس بد زبانی پر انہیں کافی باتیں بھی سنائیں اور ان کی تربیت پر انگلی بھی اٹھائی یہ واقعہ منگل کے روز پیش آیا ہے اور اس سے اگلے روز بروز بدھ لاہور میں ڈاکٹر زرقا کے دو کلینکس کو سیل کر دیا گیا محکمہ صحت نے ان کے کلینکس کو سیل کرنے کی وجہ یہ بتائی ہے کہ ان کے کلینکس میں ڈینگی وائرس کا لاروا پایا گیا ہے ۔

اور ایل پی اے نے ان کے کلینکس کی جگہ کو غیر قانونی اور لوگوں کی رہائش کی جگہ قرار دیتے ہوۓ سیل کر دیا ہے اور ان کے کلینکس کے اکاؤنٹنٹ کو بھی گرفتار کر لیا ہے ڈاکٹر زرقا اس وقت اسلام آباد میں موجود تھیں ان سے جب اس حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ یہ خواجہ آصف مجھ سے اپنی بے عزتی کا بدلہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ انہوں نے رانا ثنااللٰہ اور ہیلتھ منسٹر سے بات کی ہے تو انہوں نے اس کاروائی کی ذمہ داری لینے سے صاف انکار کر دیا ڈاکٹر زرقا نے مزید کہا کہ جو لوگ ان کے کلینکس کو سیل کر کے گۓ ہیں وہ محکمہ صحت پرائمری لیول کا عملہ ہیں جن کو ایسے اختیارات حاصل نہیں ہوتے اور انہوں نے کہا کہ اب میں اس مسئلے کو ہائی کورٹ اور سینیٹ تک لے کر جاؤں گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+