ڈنمار ک حکومت نے کی پھر قرآن پاک جلوانے کی بے ہودہ حرکت

نیوز ٹوڈے: ڈنمارک میں آج ایک مرتبہ پھر ترکی اور مصر کے سفارتخانوں کے سامنے قرآن مجید کو نذر آتش کیا گیا ہے سفارتخانوں کے باہر جب ڈنمارک کے چند لوگ یہ شرمناک حرکت کر رہے تھے اور اس کا ویڈیو بھی بنا رہے تھے تو عین اسی وقت ایک مسلمان خاتون جو وہاں سے گزر رہی تھی جب اس نے اپنی مقدس کتاب کی بے حرمتی ہوتی دیکھی تو اس نے جھٹ سے قرآن پاک کو اٹھا لیا اور بھاگنے لگی جس پر وہ کافر قرآن پاک چھیننے کیلیے اس پر جھپٹ پڑے اسی دوران ڈنمارک پولیس موقع پر پہنچ گئی ان لوگوں کو پیچھے ہٹایا اور اس عورت سے قرآن پاک لے کر انہی لوگوں کے حوالے کر دیا جو قرآن پاک کی بے حرمتی کر رہے تھے

اس واقعہ سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایسی گھٹیا وارداتوں میں ڈنمارک پولیس اور ان کا قانون بھی شامل ہے عرب لیگ نے اس واقعے کی بھر پور مذمت کی ہے اور ڈنمارک کا مکمل طور پر بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور ایک مرتبہ پھر مصر اور بحرین میں سویڈن کے سفیر کو بلوا کر کھری کھری سنائی گئی ہیں کیونکہ سویڈن سے ہی اس طرح کے واقعات کا آغاز ہوا ہے مسلما ن ممالک کے شدید احتجاج پر اقوام متحدہ میں اب یہ قانون پاس کر لیا گیا ہے کہ اگر کسی مذہب کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی گئی تو اسے بین الاقوامی طور پر جرم تصور کیا جاۓ گا اور اس ملک کی حکومت کو اس کی سزا ملے گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+