روسی وزیر دفاع کے دورہ شمالی کوریا نے دشمن ملکوں کی نیندیں اڑا دیں
- 27, جولائی , 2023
نیوز ٹوڈے: امریکہ سے لے کر جاپان اور جنوبی کوریا سے لے کر یورپ تک سارے ملک حیران اور پریشان رہ گۓ ہیں کیونکہ روس کے وزیر دفاع نے جنگ کے دوران شمالی کوریا کا دورہ کیا ہے اور شمالی کوریا کے وزیر دفاع سے ملاقات کی ہے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ روسی وزیر کے دورے کا مقصد جنگ کیلیے ہتھیار اور ملٹری کی مدد حال کرنا ہے ا س سے پہلے بھی کئی مرتبہ یہ دعوے کیے گۓ کہ شمالی کوریا جنگ میں روس کو لگاتار ہتھیار بھجوا رہا ہے
لیکن اب یہ دعوے سچ ہونے لگے ہیں اور روس کی شمالی کوریا سے نزدیکیاں بڑھنے لگی ہیں روس نے شمالی کوریا سے ہی تعلقات نہیں بڑھاۓ بلکہ روس میں افریقہ سمٹ نام سے ایک بہت بڑا اجلاس ہونے والا ہے 40 سے 45افریقی ملکوں کے رہنما روس میں ہونے والے اس اجلاس میں شرکت کریں گے اور یہ دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ اس اجلاس میں روس کئی افریقی ملکوں کو اپنے ساتھ ملا سکتا ہے اور جنگ کیلیے مدد بھی حاصل کر سکتا ہے یہ یورپ اور امریکہ کیلیے ایک بہت بڑا جھٹکا ہے
تبصرے