سعود شکیل سے بدتمیزی پر آئی سی سی نے سری لنکن باؤلر کو پابندی کی ووارننگ دے دی

نیوزٹوڈے: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان حالیہ ٹیسٹ میچ میں سعود شکیل کی بیٹنگ پرفارمنس میں کافی حد تک بہتری آئی ہے اور انہوں نے ایک ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ سری لنکن کھلاڑی کی جانب سے سعود شکیل کے ساتھ بدتمیزی کے بعد آئی سی سی نے باؤلر کو وارننگ کے ساتھ ساتھ ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی دے دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق سعود شکیل کو آؤٹ کرنے کے بعد فرنینڈو نے نامناسب طریقے سے جشن منایا جو کہ دیے گئے اصول کے خلاف تھا۔ کھلاڑی اسیتھا فرنینڈو کو کوڈ 2.5 کی خلاف ورزی پر جھنڈا لگا دیا گیا ہے۔ سری لنکن کھلاڑی نے اپنی غلطی تسلیم کر لی اور امپائر نے باؤلر کو خبردار کیا کہ اگر دوبارہ ایسا کیا تو اس پر پابندی لگ سکتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+