باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں خود کش دھماکے سے 46 افراد جاں بحق

خود کش دھماکے

نیوز ٹوڈے : پشاور کے علاقے باجوڑ میں جے یو آئی ورکرز کنونشن میں خود کش دھماکے میں کئی افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گۓ دھماکہ خار کے علاقے میں دبئی موڑ کے قریب ایک ورکر کنونشن کے دوران ہوا وہاں کافی تعداد میں جے یو آئی کے کارکنان موجود تھے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں ممقامی امیر مولانا ضیا اللٰہ جان اور مولانا حمید اللٰہ سمیت 46 افردا شامل ہیں دھماکے میں 200 سے زیادہ افراد شدید زخمی ہوگۓ زخمیوں میں جے یو آئی کے کارکنان اور نجی ٹی وی کا کیمرہ مین بھی شامل ہے

کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے دھماکے کے فورًا بعد امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے پاک فوج کے تین ہیلی کاپٹرز بھی امدادی کاروائیوں میں شامل ہیں بم ڈسپوزل یونٹ نے جو دھماکے کی ابتدائی تحقیقات کی ہیں ان کے مطابق دھماکہ خود کش تھا اور دھماکے میں 12 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا دھماکے کے مقام سے بال بیرنگ بھی ملے ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+