اٹک کے چار افغانی بچے دریاۓ سندھ میں نہاتے ہوۓ ڈوب گۓ

چار افغانی بچے

نیوز ٹوڈے : اٹک کے علاقے میں دریاۓ سندھ میں خورہ خیل کے مقام پر نہاتے ہوۓ تین بہنیں اور ایک بھائی دریا کی لہروں کی زد میں آ گۓ اور ڈوب گۓ ڈوبنے والے چاروں بہن بھائی افغانی تھے جو دریا کے کنارے نہا رہے تھے دریا میں طغیانی اور پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے چاروں بہن بھائی ڈوب گۓ ڈوبے والی تین بہنوں کی عمریں 22،20،اور 18 سال ہے جبکہ بھائی کی عمر 15 سال ہے ڈوبنے والے بہن بھائیوں کا تعلق اٹک کے علاقے حاجی شاہ سے ہے ۔

ان چاروں بچوں کی تلاش کا کام تین گھنٹے تک جاری رہا لیکن کامیابی حاصل نہ ہو سکی تین گھنٹوں بعد اندھیرا ہو جانے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا پولیس کے مطابق ڈوبنے والے بچے والدین کہ ساتھ دریا پر پکنک منانے آۓ تھے لیکن واپس نہ جا پاۓ لاشوں کی تلاش کیلیے آج ایک مرتبہ پھر غوطہ خور ریسکیو ٹیمیں آپریشن کریں گی

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+