روس اور چین نے دیا امریکہ کو ایک اور زبردست جھٹکا

تجارتی لین دین

نیوز ٹوڈے : روس اور چین نے یوکرین ، امریکہ اور یورپی ملکوں کیلیے ایک اور دھماکہ کر دیا ہے روس اور چین کی طرف سےایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جو کسی دھماکے سے کم نہیں خبر یہ ہے کہ روس اور چین نے آپسی رشتہ مضبوط کرنے کیلیے اور زمینی راستے سامان کے لین دین کو آسان بنانے کیلیے جو منصوبہ شروع کیا تھا وہ مکمل ہو چکا ہے اور پہلی مرتبہ چین کی مال گاڑی ایک طویل سفر طے کرکے روس پہنچ گئی ہے یہ خبر امریکہ اور یورپی ملکوں کیلیے اس لیے بھی پریشان کن ہے کیونکہ اس زمینی راستے سے چین اور روس کے درمیان نہ صرف تجارت میں ترقی ہو گی بلکہ اب چین ان مال گاڑیوں کے ذریعے اپنے ہتھیار اور دوسری کئی طرح کی مدد روس پہنچا سکتا ہے۔

اس سے پہلے بھی چین جنگ میں روس کی مدد کر رہا ہے اور اب امریکہ اور یورپی ملکوں کے لیے بری خبر یہ بھی ہے کہ چین اور روس کی سمندری فوجیں مل کر سمندر میں اپنی اپنی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلیے پیٹرولنگ کر رہی ہیں دونوں ملکوں کی فوجیں سمندر میں مل کر اپنے جنگی ہتھیاروں اور طاقت کی نمائش کر رہی ہیں یہ جنگی مشقیں ان تمام دعووں کی تصدیق ہیں جو یورپ اور امریکہ نے کئی مرتبہ کیے ہیں کہ چین جنگ میں روس کی مدد کر رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+