روس اور یوکرین کی جنگ پہنچی پولینڈ اور لتھوانیا میں

روس یوکرین جنگ

نیوز ٹوڈے : روس اور یوکرین کی جنگ اب پولینڈ اور لتھوانیا تک پہنچ چکی ہے پولینڈ نے یہ دعوٰی کیا ہے کہ روس کی پرائیویٹ فوج اور ویگنر کے لڑاکے پولینڈ کی سرحد سے محض 15 کلو میٹر کے فاصلے تک پہنچ چکے ہیں نیٹو کی طرف سے بھی یہ دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ روس اور بیلا روس کی فوجیں ویگنر لڑاکوں کے ساتھ مل کر کسی بھی وقت لتھوانیا اور پولینڈ کو نشانہ بنا سکتی ہیں اس خطرے کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے لتھوانیا اور پولینڈ نے ڈر کر اپنے اپنے بارڈر سیل کر دیے ہیں کیونکہ روس کی فوج اورویگنر فوج بیلا روس کے 400 کلو میٹر بارڈر پر اپنے ہتھیار تعینات کر رہی ہے پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراوکی نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ۔

کہ روس کے سینکڑوں فوجی بیلا روس کے شہر گرونڈو پہنچ چکے ہیں یہ لڑاکے ہتھیاروں سے لیس ہیں اور پولینڈ پر حملے کیلیے پہنچے ہیں 30 جولائی سے روس نیٹو پر حملے کا آغاز کر چکا ہے ولادیمیر پیوٹن نے اپنے افسران سے کہہ دیا ہے کہ اگر پولینڈ کی طرف سے بیلا بروس پر ایک راکٹ بھی داغا گیا تو یہ راکٹ روس پر سمجھا جاۓ گا اور اس کے جواب میں اپنے ہتھیاروں کا منہ لتھوانیا اور پولینڈ کی طرف کھول دو ولادیمیر پیوٹن جانتے ہیں کہ روس کے سامنے پولینڈ کی فوج 24 گھنٹے بھی نہیں ٹک سکتی یہ بات نیٹو بھی جانتا ہے اس لیے نیٹو نے لتھوانیا اور پولینڈ کی سرحدوں پر اپنی فوجوں کی تعیناتی شروع کر دی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+