ماسکو کے رہائشی علاقوں پر ڈرون حملے یوکرین کی تباہی کاسبب بن گۓ

ڈرون حملے

نیوز ٹوڈے : یوکرین نے گزشتہ رات کریمیا پل کو ایک مرتبہ پھر نشانہ بنایا ہے روس کے وزیر خارجہ نے دعوٰی کیا ہے کہ پچھلی رات کریمیا کے پل پر یوکرین کی طرف سے 25 ڈرون حملے کیے گۓ جن کو روس کے ایئر ڈیفینس سسٹم نے ناکام بنا دیا اور یوکرین کا ایک بھی ڈرون نشانے تک نہ پہنچ سکا کریمیا کے حوالے سے یوکرینی فوج نےا یک مرتبہ پھر یہ دعوٰی کیا ہے کہ کریمیا پر قبضہ کرنے کیلیے یوکرینی فوج بہت جلد کریمیا پر ایک بہت بڑا حملہ کرنے والی ہے روس کو کریمیا سے جوڑنے والے واحد کرچ پل کو یوکرین کئی مرتبہ نشانہ بنا چکا ہے یوکرین جانتا ہے کہ اگر یہ پل دھماکے سے اڑا دیا گیا تو یوکرین جیت کے بہت قریب پہنچ جاۓ گا ۔

یوکرین نے پچھلے حملے میں اس پل کو کافی نقصان پہنچایا ہے لیکن اس کو تباہ کرنے میں ناکام رہا ہے یوکرین نے خیرسون اور کریمیا کو جوڑنے والے پل کو بھی نشانہ بنایا ہے یوکرینی فوج اس وقت روس کے مختلف ٹھکانوں پر حملوں میں جنوبی کوریا کے راکٹ استعمال کر رہی ہے جو یوکرین نے جنگ سے پہلے جنوبی کوریا سے خریدے تھے زیلینسکی نے پیوٹن کو بھڑکانے کیلیے ایک مرتبہ پھر ماسکو کو بھی نشانہ بنایا ہے ماسکو کی رہائشی عمارتوں پر ڈرون حملے کرکے روس کو نیوکلیئر حملے کیلیے مجبور کیا جا رہا ہے ماسکو پر ڈرون حملے کا مطلب ہے زیلینسکی اپنے ملک کو داؤ پر لگانے کی کوشش کر رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+