اسرائیلی وزیراعظم کا سعودی عرب تک ریل نیٹ ورک بچھانے کا اعلان

ریل نیٹ ورک

نیوزٹوڈے: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے 27 بلین ڈالر کے ریل نیٹ ورک کی توسیع کے منصوبے کا انکشاف کیا ہے۔ اس عظیم منصوبے کا مقصد دور دراز کے علاقوں کو تل ابیب سے جوڑنا ہے اور آخر کار اس کا دائرہ سعودی عرب تک پھیل سکتا ہے۔ یہ اعلان امریکی عہدیداروں کے سعودی عرب کے حالیہ دوروں کے بعد سامنے آیا ہے، جو مشرق وسطیٰ کے ملک اور نسل پرست ریاست کے درمیان رسمی تعلقات کی جانب ممکنہ اقدامات کی نشاندہی کرتا ہے۔

اسرائیل میں موجودہ سیاسی عدم استحکام کے درمیان، جس نے اس کی معیشت کو درہم برہم کر دیا ہے اور اس کے مغربی اتحادیوں کو پچھلے سات مہینوں سے بے حال کر دیا ہے، نیتن یاہو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں، جن میں "ون اسرائیل پروجیکٹ" بھی شامل ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد بنیادی کاروباری اور سرکاری علاقوں میں سفر کے اوقات کو دو گھنٹے سے کم کرنا ہے۔اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں، نیتن یاہو نے مزید کہا کہ مستقبل میں ایلات سے بحیرہ روم تک ریل کے ذریعے سامان لے جانا ممکن ہو سکتا ہے اور ممکنہ طور پر ٹرین سروس کو سعودی عرب اور جزیرہ نما عرب تک بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

اسرائیل کے وزیر خزانہ Bezalel Smotrich نے اس امید کا اظہار کیا کہ شمال سے جنوب تک پھیلا ہوا یہ تیز رفتار ریل منصوبہ اگلی دہائی میں کام کر سکتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+