سوزوکی کا موٹر سائیکل فیکٹری کو 16 دنوں کے لیے دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ
- 31, جولائی , 2023
نیوزٹوڈے: پاک سوزوکی موٹر کمپنی (PSMC) نے انوینٹری کی کمی کی وجہ سے موٹر سائیکل اسمبلی کو 16 دن کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایک سرکاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل کی اسمبلی 31 جولائی سے 15 اگست تک روک دی جائے گی۔ سوزوکی مقامی کرنسی کے عدم استحکام کا حوالہ دیتے ہوئے پیداوار دوبارہ شروع کرنے کے بعد موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔
تبصرے