کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد سی پیک دس سالہ تقریب میں دونوں ملکوں کے درمیان کئی اور معاہدوں پر دستخط
- 01, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : پاک ، چین اقتصادی راہداری کے دس سال مکمل ہونے پر کنونشن سینٹر اسلا آباد میں سی پیک تقریب میں چینی نائب وزیر اعظم لیفنگ اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے شرکت کی وزیر اعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ سی پیک سے پچھلے دس سالوں میں 25 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے اس منصوبے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملا ہے اب آئندہ اس منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے جس سے اسپیشل اکنامک زون بناۓ جائیں گے ۔
وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ کراچی سے پشاور جانے والی ریلوے لائن کو ڈبل اور اپ گریڈ کیا جاۓ گا اور شاہراہ قراقرم کی بھی ری الائنمنٹ کی جاۓ گی آنے والے دنوں میں گوادر بندرگاہ مصروف ترین بندر گاہ ہو گی پاکستان اور چین مفاہمت کی یادداشتوں پر تاریخی دستخط ہوۓ وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم لیفنگ نے دستخط کیے اس تقریب میں کئی دوسرے وزراء نے بھی شرکت کی ۔
تبصرے