امریکہ نے بھی چین کے ٹائم بم کے دعوے کی تصدیق کر دی

ٹائم بم کے دعوے

نیوز ٹوڈے : طاقت کی دوڑ میں اب امریکہ اکیلا سپر پاور نہیں رہا یوکرین میں ڈیڑھ سال کی طویل جنگ لڑنے کے باوجود امریکہ روس کو ہرا نہیں سکا روس کی طاقت کے سامنے سپر پاور کے ہتھیار کمزور پڑنے لگے ہیں تو ایسے وقت میں چین نے بھی امریکہ کو ایک بہت بڑا جھٹکا دے دیا جس نے بائیڈن کی نیندیں ہی اڑا دی ہیں چین نے دعوٰی کیا ہے کہ چین نے امریکہ کے پینٹا گون سے لے کر پوری دنیا میں موجود اس کے ملٹری ٹھکانوں میں وائرس بھیج دیا ہے جس کی تصدیق امریکہ نے بھی کر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ ایسا وائرس ہے کہ اگر جنگ ہوئی تو چین اس وائرس سے امریکہ کے تمام ٹھکانوں اور ایجنسیوں کو ان کے تمام کمپیوٹرز اور حملہ آور ایڈوانس سسٹم کو ہیک کر کے ناکارہ بنا سکتا ہے ۔

وائرس ٹائم بم جیسا ہوگا جو جنگ کے دوران امریکی فوج کے تمام آپریشن کو ٹھپ کر دے گا امریکی حکومت اب امریکی ملٹری سسٹم میں موجود چینی وائرس کو ڈھونڈ رہی ہے جو چین نے امریکہ کے پاور گرڈ کمیونیکیشن سسٹم اور واٹر سپلائی نیٹ ورک میں ایک ایسا کمپیوٹر کوڈ ڈال دیا ہے جو تمام آپریشن ہیک کر دے گا اور ان گھروں اور کارو باریوں کو بھی نقصان ہوگا جو امریکی فوج سے جڑے ہوۓ ہیں اس سے امریکہ کو ایک بہت بڑا جھٹکا لگے گا۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+