چین ہوا سیلاب کے بعد طوفانی بارشوں کی نذر

سیلابی صورتحال

نیوز ٹوڈے : چین میں لگاتار بارشوں کی وجہ سے سیلابی صرتحال پیدا ہو گئی ہے بیجنگ کی سڑکیں تالاب کی صورت اختیار کر چکی ہیں گاڑیاں پانی میں ڈوبی نظر آرہی ہیں سیلابی خطرے کے پیش نظر بیجنگ سے 31000 لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے بیجنگ سے جاری ہونے والی تصویروں میں سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں پانی میں تنکوں کی طرح تیرتی نظر آ رہی ہیں چینی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی اور امدادی کاروائیوں کا گریڈ بڑھا کر لیول 2 کر دیا ہے بیجنگ اور گوانزو کے درمیان تمام راستے بند ہو چکے ہیں چین کے علاقے میٹانگو میں کئی گھنٹے کی لگاتار 330 ملی میٹر بارش سے نالے ابل پڑے ہیں

چین کے ان علاقوں میں بارش سے دو روز قبل سمندری طوفان نے خوب تباہی مچائی تھی اور اب اوپر سے لگاتار بارش نے باقی کی کسر پوری کر دی محکمہ موسمیات نے ان بارشوں کی پیشن گوئی پہلے ہی کر دی تھی اور ضلعی انتظامیہ نے بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے پہلے ہی تیاریاں کر رکھی تھیں لیکن خوفناک سیلاب اور طوفانی بارش کے سامنے انتظامیہ کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گۓ بارش کا یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے بلکہ اگلے دو روز تک مزید بارشوں اور طوفان کی پیشن گوئی کی جارہی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+