اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوکر 290 روپے 50 پیسے پر بحال
- 01, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا رجحان جاری ہے۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد، آج مارکیٹ میں اس کی کمی دیکھی گئی ہے۔ کاروبار کے اختتام پر اس کی قیمت 286 روپے پر ریکارڈ کی گئی تھی۔
آج منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر میں کمی آئی ہے اور اس کی قیمت میں 39 پیسے کی تنزلی دیکھی گئ ہے۔ انٹر بینک میں ایک ڈالر 286روپے اور پچیس پر ٹریڈ کیا جا رہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پچاس پیسے کی کمی کے بعد اصل قیمت 290 روپے 50 پیسے کا ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تبصرے