جاتے جاتے حکومت پاکستان نے عوام کو دیا ایک اور جھٹکا
- 02, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 19 روپے95 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 90 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے وزیر خزانہ نےکہا ہے کہ ہماری یہ خواہش تھی کہ عوام کو ریلیف دیا جاتا اور چونکہ ہماری حکومت کے دن پورے ہوتے جاتے ہیں اور جاتے ہوۓ ایسا کوئی فیصلہ نہ کیا جاتا لیکن ملکی مفاد کیلیے ہم آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے پابند ہیں-
اور پچھلے پندرہ دنوں میں عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ہم پچھلی حکومت کی طرح ملکی معیشت کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمیں پتا ہے کہ ہماری حکومت صرف چند دن کی ہے ہمارے پاس یہ آپشن موجود تھا کہ ہم ایسا کوئی فیصلہ نہ کرتے اور نگران حکومت پرچھوڑ دیتے لیکن ہمارا فیصلہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے اور قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ حکومت کے ایسے فیصلے سے عوام میں غم وغصہ جنم لیتا ہے لیکن ملکی مفاد اور ریاست کو بچانے کیلیے ہم نے کڑوا گھونٹ بھرا-
تبصرے