وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان نے کیا اتحادی جماعتوں کو حیران
- 02, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوۓ کہا کہ انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہی ہوں گے اور انتخابات میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں یہ آئین کا تقاضا بھی ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر کراۓ جائیں اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بھی ہے انہوں نے کہا کہ ہم 12 اگست سے پہلے حکومت چھوڑ دیں گے اور نگران وزیر اعظم کا فیصلہ اپوزیشن کے ساتھ مشورے کے بعد ہی کیا جاۓ گا نئی حکومت عوام کی مرضی سے پانچ سال کیلیے آۓ گی انہوں نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے وہ تمام مقدمات میں بری ہو چکے ہیں ۔
وزیر اعظم کے ان بیانات پر اتحادی جماعتوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گۓ جے یو آئی کے رہنما کامران مرتضٰی نے کہا ہے کہ معلوم نہیں وزیر اعظم نے اتنی بڑی بات کیسے کہہ دی کہ نۓ وزیر اعظم نواز شریف ہوں گے اور انتخابات نئی مردم شماری کے مطابق ہوں گے اگر مردم شماری نوٹیفائی ہو گی تو اس پر اعتراضات کا عمل بھی ہوگا جس پر تقریبًا پانچ ہفتے لگ جائیں گے ایسی باتیں مناسب نہیں وزیر اعظم کو کوئی بھی بات کرنے سے پہلے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر لینی چاہیے جماعت اسلامی کے رکن عبد الاکبر چترالی نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیان سے لگتا ہے کہ الیکشن اس سال نہیں ہونے والے جان بوجھ کر ایسا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے کہ الیکشن کو ٹالا جا سکے ۔
تبصرے