امریکہ اور اسرائیل میں نیتن یاہو کے بیان سےدوریاں پیدا ہونے لگیں
- 02, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : امریکہ اور اسرائیل کی دوستی سے دنیا واقف ہے امریکہ اسرائیل کی اندھا دھند مدد کرتا ہے پیسوں اور ہتھیاروں سے مدد کرتا ہے لیکن اسرائیل نے امریکہ کی ان تمام عنایات کو بالاۓ طاق رکھتے ہوۓ امریکہ کو آنکھیں دکھا دی ہیں اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکہ کا نام تو نہیں لیا لیکن واضح طو پر امریکہ کیلیے کہا ہے کہ کسی بھی دوسرے ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اسرائیل کے اندرونی معاملات میں دخل دے دراصل پچھلے ایک مہینے میں کئی معاملات پر امریکہ نے اسرائیل کو باتیں سنائی ہیں فلسطینی مسلمانوں پر لگاتار اسرائیلی حملوں کی امریکہ نے شدید مذمت کرتے ہوۓ اسرائیل کو حملے روکنے کا حکم بھی سنا دیا تھا ۔
اسرائیل کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر بھی امریکہ کئی مرتبہ اسرائیل پر دباؤ ڈال چکا ہے جس پر اب اسرائیل نے جواب دیتے ہوۓ کہا ہے کہ ایسے تمام ملک جن کے داخلی معاملات میں اسرائیل نے کبھی دخل اندازی نہیں کی ان ملکوں کو ہمارے معاملات سے دور رہنا چاہیے اسرائیلی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے نیتن یاہو کی حکومت کے اقتدار میں آتے ہی یہودی سڑکوں پر نکل آۓ ہیں اور پچھلے آٹھ مہینوں سے اسرائیل کی عوام اور حکومت کئی معاملات پر ایک دوسرے کے خلاف کھڑی ہے اب حالات یہ ہیں کہ اسرائیل کے ہزاروں جنگی طیارے اڑانے والے پائلٹوں نے استعفٰی دے دیا ہے ہزاروں پروفیسروں اور فوجی افسران نے بھی حکومت سے بغاوت کرتے ہوۓ اپنے عہدے چھوڑ دیے ہیں ۔
تبصرے