پنجاب، آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفانی بارشوں کا خدشہ، انتظامیہ ہائی الرٹ
- 02, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: پی ڈی ایم کے مطابق، پنجاب کے مختلف علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں بارش کے امکانات ہے۔ اور پی ڈی ایم کی جانب سے ہائی الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے کہ طوفانی بارشوں سے سیلاب کا بھی خطرہ ہے۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ سندھ کے مقام تونسہ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
دریائے راوی میں میں بھی سیلاب کا اتنا خطرہ نہیں ہے۔ منگلا ڈیم 86 اور تربیلا 88 فیصد پانی سے بھر چکا ہے اور نالہ لئی میں 24 گھنٹوں کے اندر اندر طغیانی کے امکانات ہے۔ حال ہی موسم کی صورتحال کے مطابق، پنجاب میں موسم خشک ہے جبکہ اسلام آباد میں بارشیں دیکھائی جا رہی ہے۔
تبصرے