پنجاب حکومت کا اورنج لائن ٹرین اسٹیشنز کو سولر پاور میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 02, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: اورنج لائن ٹرین نے 2020 میں کام شروع کرنے کے بعد سے 100 ملین سواریوں کا سنگ میل عبور کیا ہے۔اورنج لائن ٹرین سسٹم کے سی ای او لی چن نے کہا کہ ٹرین اسٹیشنوں کو شمسی توانائی میں تبدیل کرنے کے لیے کام زوروں پر ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی انجینئرز نے اورنج لائن منصوبے کو کامیابی سے چلا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ ڈپٹی جی ایم اورنج لائن ٹرین عمر چشتی کا کہنا تھا کہ اربوں روپے سے زائد اورنج لائن پر شہریوں کو 7 روپے فی کلومیٹر سبسڈی دی جا رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اورنج ٹرین کو قابل عمل منصوبہ بنانے کے لیے جاری اخراجات کو کم کرنے کے لیے مقامی سطح پر اسپیئر پارٹس کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ اورنج لائن کی کامیابی کے بعد بلیو لائن اور پرپل لائن کے منصوبے بھی تیزی سے جاری ہیں۔ 3 سال کے دوران اورنج لائن میں کوئی تکنیکی خرابی یا حادثہ نہیں ہوا۔
تبصرے