مہنگائی کے باعث 63 فیصد پاکستانی اس سال سنتِ ابراہیمی سے محروم رہے، سروے
- 02, اگست , 2023
نیوزٹوڈے: ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھنے کے بعد، پاکستان میں اس سال 63 فیصد افراد نے سنت ابراہیمی ادا نہیں کیا۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ ، "گلیپ سروے " میں پاکستانیوں سے یہ سوال پوچھا گیا کہ اس سال کس کس نے اور کتنے روپے کی قربانی دی ہیں۔ ایک سروے کے مطابق، 79 فیصد شہریوں نے اس سال زیادہ مہنگے جانور خریدے اور قربانی پر پیسےبھی زیادہ خرچ کرنے پڑے۔ صرف تیرہ فیصد افراد ایسے تھے جنہوں نے اس سال سستے جانور خریدے۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ 87 فیصد نے زیادہ قیمتوں کی شکایات کیں اور 31 فیصد پاکستانی نے اجتماعی قربانی میں حصے لینے کو غنیمت جانا۔ 76 فیصد ایسے تھے جنہوں نے کہا کہ وہ عیدالضحی پر کوئی نیا کپڑا نہیں خرید پائے۔
تبصرے