پی این ایس ترکیہ کے تعاون سے تیار کردہ دوسرے ملگیم کلاس کورویٹ کو سمندر میں اتار دیا گیا

بحری جہاز

نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر نے کراچی میں پی این ایس طارق ترک تعاون سے تیار کیے گۓ دوسرے بڑے ملگیم کلاس کورویٹ کو پانی میں اتار دیا بیڑے کی افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کا فطری اتحادی ملک ہے انہوں نے جہاز کی تیاری میں ترکیہ کی بھر پور مدد پر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ترکیہ کے صدر کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دی ہے اور ہم ایک مرتبہ پھر انہیں اس منصوبے میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں ۔

ترکیہ کے نائب صدر نے اس موقع پر بیان دیا کہ پاکستان کے ساتھ ترکیہ کے دفاعی تعاون کا یہ آخری منصوبہ نہیں ہے ہم مزید شعبوں میں فروغ کیلیے پاکستان کا ساتھ دیں گے اور سویلین شعبوں میں جو دونوں ملکوں کی ترقی کیلیے اہم ہیں ان میں تعاون کو بڑھایا جاۓ گا انہوں نے کہا کہ ملگیم جہاز ایسا بحری جہاز ہے جو زیر آب ، سطح آب اور فضائی آپریشن جیسی تمام حربی خاصیتیں رکھتا ہے اس جہاز کی لاؤنچنگ سے پاکستان کی سمندری طاقت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+