کوئٹہ میں سابق وزیر اعلٰی بلوچستان اسلم رئیسانی کا بھتیجا فائرنگ سے ہلاک

دو گروپوں میں فائرنگ

نیوز ٹوڈے : کوئٹہ کے علاقے میں سربیاں روڈ پر آج دو گروپوں میں فائرنگ کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گۓ اور 3 زخمی ہو گۓ جاں بحق ہونے والوں میں سابق وزیر اعلٰی بلوچستان اسلم رئیسانی کا بھتیجا ہارون رئیسانی بھی شامل ہے اور کوئٹہ کے ٹرانسپورٹر دولت لہڑیا کا بیٹا براہمدغ بھی جاں بحق ہو گیا اس کے علاوہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک لیویز اہلکار بھی شامل ہے اس واقعے سے ایک روز قبل کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے موقع پر ہی دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گۓ ۔

یہ واقعہ نواں کلی میں پیش آیا جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے سول ہسپتال لایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز اور انساداد پولیو مہم کے اہلکار محفوظ رہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+