روس یوکرین جنگ بن چکی ہے دو شخصیات کی جنگ کیا اس جنگ کا اختتام ہوگا کسی ایک کی موت
- 03, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : روس یوکرین جنگ میں ایک طرف دونوں ملک ایک دوسرے پر لگاتار حملے کر رہے ہیں دوسری طرف دونوں ملکوں کی خفیہ ایجینسیاں ولادیمیر پیوٹن اور ولادیمیر زیلینسکی کے قتل کی سازش کر رہی ہیں ایسے میں اب سوال یہ اٹھ رہے ہیں کہ جنگ کا انجام کیا کسی ایک لیڈر کی موت ہوگا کیا اس طرح جنگ ختم ہو جاۓ گی یا جنگ کا ایک بھیانک دور شروع ہو جاۓ گا حالانکہ جنگ کے دوران ولادیمیر پیوٹن نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ زیلینسکی کی جان نہیں لیں گے لیکن زیلینسکی نے کریملن پر حملے کروا کر پیوٹن کو چیلنج کیا ہے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ہے ۔
جس کے بعد پیوٹن بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے دعوٰی تو یہ کیا جا رہا ہے کہ ماسکو پر ایک کے بعد ایک حملے کا مقصد پیوٹن کی حفاظت کیلیے مامور سیکیورٹی کو جانچنا ہے اور ماسکو پر حملوں کو پیوٹن پر حملوں کی پریکٹس کے طور پر دیکھا جا رہا ہے دوسری طرف یوکرین نے دعوٰی کیا ہے کہ جنگ کے درمیان زیلینسکی پر بارہ مرتبہ حملہ ہو چکا ہے اگر دونوں ملکوں کے دعوے سچ ثابت ہو گۓ تو یہ ایک بھیانک جنگ کا آغاز ہوگا ۔
تبصرے