عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کردی

الیکٹرانک ویزا

نیوزٹوڈے: عراق نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کر دی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بغداد میں عراقی وزیراعظم سے ملاقات کی ہے جس میں عراق کے وزیر داخلہ نے بھی شرکت کی۔ سیانی رہنماؤں کی ملاقات میں دہشت گردی کے خاتمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے وقت سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک ویزا کی سہولت بھی فراہم کی گئی اور عراقی حکومت نے پاکستانی زائرین کے لیے فیس ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ مزید کہا گیا کہ عراق کے وزیراعظم نے معمولی جرائم میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+