اوکاڑہ کے قریب دریاۓ ستلج میں 70 مسافروں سے بھری کشتی ڈوب گئی

دریا میں طغیانی

نیوز ٹوڈے : دریاۓستلج میں اوکاڑہ کے قریب ایک مسافر کشتی ڈوب گئی کشتی میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے دریا میں طغیانی کی وجہ سے یہ مسافر ایک علاقے سے ہجرت کرکے دریا کے دوسرے کنارے کی طرف جا رہے تھےان مسافروں نے اپنا ساز وسامان بھی کشتی میں رکھا ہوا تھا وزن کی زیادتی اور اندھیرے کی وجہ سے کشتی ڈوب گئی کمشنر ساہیوال کے مطابق ریسکیو ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں اور اب تک سات افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ان ہلاک ہونے والے افراد میں ایک آٹھ سال کا بچہ بھی شامل ہے کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق بہاولنگر سے ہے ضلع اوکاڑہ اور ضلع بہاولنگر کی تمام امدادی ٹیموں کو جاۓ حادثہ حویلی لکھاں کی طر ف روانہ کر دیا گیا ہے ۔

میڈیکل ٹیمیں بھی جاۓ حادثہ پر پہنچ چکی ہیں رات کی تاریکی کے باوجود ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام جاری ہے ذرائع کے مطابق جو کشتی ڈوبی ہے اس میں اس سے پہلے بھی اتنے مسافر سفر کرتے رہتے تھے اور اپنا سازو سامان بھی یہ لوگ کشتیوں اور بحری بیڑوں کے ذریعے ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر جاتے ہیں ریسکیو اہلکار پر امید ہیں کہ ڈوبنے والوں کی جانیں بچا لی جائیں گی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+