اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین کی آٹھ درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جاۓ گا
- 04, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آٹھ درخواستوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جاۓ گا دونوں فریقین کی جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 8 درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا پی ٹی آئی چیئر مین نے درخواستیں جمع کروائی تھیں توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے پر فیصلہ بھی آج ہوگا اور سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کی سماعت بھی آج ہی ہوگی وزیر مملکت عطا تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کہا کہ چیئر مین پی ٹی آئی عدالتی نظام سے بھونڈ امذاق کر رہے ہیں انہیں ہر جرم کا حساب دینا ہوگا ۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کے تحائف کی جعلی رسیدیں بنوائی ہیں پی ٹی آئی پارلیمینٹیرینز کے چیئر مین پرویز خٹک نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران پی ٹی آئی سے الحاق کی خبر کو ماننے سے انکار کر دیا انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں یہ دونوں الگ الگ جماعتیں ہی ہوں گی ان دونوں جماعتوں میں نہ تو اتحاد ہوا ہے اور نہ ہی دونوں جماعتیں آئندہ کسی پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوں گی ۔
تبصرے