ایران بنا امریکہ کے مقابلے میں دنیا کا طاقتور ملک

دشمنوں کیلیے خطرہ

نیوز ٹوڈے : ایران اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ڈرون پاور بن چکا ہے اور اس کی یہی طاقت اس کے دشمنوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے اس طاقت کے بل بوتے پر ایران امریکہ کو بھی چیلنج کر سکتا ہے ایران کے ڈرونز سستے اور زیادہ مؤثر ہیں اور ایران کے ڈرون یوکرین جنگ میں اپنی طاقت کا ثبوت بھی دے چکے ہیں یہ حقیقت بائیڈن پر بھی عیاں ہے کہ اس کے ڈرون اور اس کی ڈپلو میسی امریکہ اور اسرائیل پر بھاری پڑ چکی ہے اور ایران کی طاقت میں اضافے کی ایک وجہ سعودی عرب سے دوستی بھی ہے ۔

تو دوسری طرف اس علاقے میں چین اور روس کی دخل اندازی سے ایران کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے ایسے لگتا ہے کہ آبناۓ فارس میں اب امریکہ کے دن پورے ہونے والے ہیں جلد ہی اسے یہاں سے اپنا سامان اٹھا کر جانا پڑے گا جیسے وہ عراق اورافغانستان سے اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بھاگ نکلا تھا مغربی ایشیا میں ایران کا ایک اور بہت بڑادشمن اسرائیل بھی ہے جو ہر وقت حملے کی تاک میں رہتا ہے لیکن امریکہ کا دبدبہ کم ہونے سے اسرائیل خود بخود کمزور پڑتا جا رہا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+