یوکرین پر سردیوں میں حملوں کی تیاری روس سربیا میں کر رہا ہے برطانوی میڈیا
- 04, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : روس نے جولائی کے آخر میں اوراگست کے شروع میں اپنی میزائلوں سے یوکرین کے مشرق سے لے کر مغربی سرحد تک کو دہلا کر رکھ دیا کرمینیا کے جنگلوں میں روسی حملوں کے آگے یوکرینی فوج نے ہتھیار ڈال دیے ہیں اور کرمینیا کے بڑے علاقے میں یوکرینی فوج نے اپنی ہار تسلیم کر لی ہے برطانیہ کی ایک خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کی ایک رپورٹ کے مطابق روس نے یوکرین پر ابھی اپنے منصوبے کے مطابق حملے نہیں کیے کیونکہ روس نے سردیوں میں یوکرین جنگ کے حوالے سے جو خوفناک منصوبہ بنا رکھا ہے اس پر روسی فوج نے کام شروع کر دیا ہے ۔
روس نے سردیوں کے موسم میں ہی یوکرین پر پہلا حملہ کیا تھا اور اس موسم میں روس کو بہت بڑی کامیابی ملی تھی روس جانتا ہے کہ سردیوں کے موسم میں یوکرین پر حملہ کرنا زیادہ آسان ہے اس کیلیے روس نے سربیا میں جا کر اپنی ایک خاص بٹالین کو ٹریننگ دی ہے اس بٹالین کو منفی 40 ڈگری درجہ حرارت میں لڑنے کی ٹریننگ دی گئی روس کی اس بٹالین کو برف سے اٹے میدانوں اور سخت سرد جنگلوں میں رہ کر جنگ لرنے کی ٹریننگ دی گئی روس نے سردیوں کے موسم میں حملے کیلیے ہتھیار بھی جمع کرنے شروع کر دیے ہیں روس نے یوکرین کے مقبوضہ علاقے پریانسک میں جو ہتھیار خانہ بنا رکھا ہے وہاں سردیوں میں یوکرین پر حملے کیلیے ہتھیار جمع کیے جا رہے ہیں ۔
تبصرے