وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے دی پی آئی اے کی نجکاری کی تجویز

 

    نیوز ٹوڈے : وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ پی آئی اے کا ٪40 تک کنٹرول پرائیویٹ سیکٹر کو دینا چاہیے کیونکہ ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا حل موجود نہیں ہے اگر پی آئی اے کو پرائیویٹ نہ کیا گیا تو نقصان بھی اٹھانا پڑے گا اور بے عزتی بھی ہو گی انہوں نے کہا کہ میں نجکاری کا حامی نہیں ہوں لیکن ہمارے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ موجود نہیں ہے ہمیں سیاست سے ہٹ کر ایک قومی ادارے کو بچانا ہے

     انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ پی آئی اے کارپوریشن ترمیمی بل متفقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے تقریبًا دو ہفتے قبل خواجہ سعد رفیق نے  ایک بیان میں یہ کہا تھا کہ کہ پی آئی اے کو تمام سیاسی جماعتوں نے ضرورت سے زیادہ سرکاری ملازمین سے بھر دیا ہے جہاں پانچ لوگ درکار ہیں وہاں پچاس لوگ تعینات کیے گۓ ہیں اگر بروقت مثبت قدم نہ اٹھاۓ گۓ تو یہ ادارہ دو سال میں بند ہو جاۓ گا 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+