اگر انتخابات نئ مردم شماری کے مطابق کرواۓ گۓ تو اس کا مطلب ہو گا کہ مدت کے بعد عدت شروع جاۓ گی

    نیوز ٹوڈے : پاکستان کی تمام اتحادی جماعتوں نےنگران وزیر اعظم منتخب کرنے کا اختیار وزیر اعظم شہباز شریف کو دے دیا ہے اس سلسلے میں تجویز کردہ پانچ ناموں کی فہرست بھی وزیر اعظم کو دے دی گئی ہے تمام رہنماؤں نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تمام اتحادی جماعتوں کا یہ فیصلہ ہے کہ انتخابات وقت پر کراۓ جائیں نئی مردم شماری کے نتائج منظور ہوں گے یا نہیں اس سلسلے میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے 

    جس میں مردم شماری کے نتائج کا جائزہ لیا جاۓ  گا اور اگر نئی مردم شماری کے نتائج اجلاس میں منظور ہو گۓ تو انتخابات میں کئی ماہ تک تاخیر ہو سکتی ہے اور تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ انتخابات ایسے شفاف ہونے چاہیئں جس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوں اگر نئی مردم شماری کے مطابق ہوۓ تو اس کا مطلب ہوگا کہ مدت کے بعد عدت شروع ہو جاۓ گی اور پاکستان کی سیاست اس بات کی اجازت نہیں دے سکتی کہ مصنوعی انتخابات ہوں اور مصنوعی مردم شماری کے مطابق ہوں ملک کو جعلی اور مصنوعی نہیں اصل جمہوریت کی ضرورت ہے 

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+