اسرائیل کی سعودی عرب سے اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن میں فلسطینی مسلمانوں کے تحفظ کی شرائط منوانے کی اپیل

    نیوز ٹوڈے : فلسطین کے رہنماؤں نے سعودی عرب سے اپیل کی ہے کہ انہیں اسرائیل سے نارملائزیشن والے فیصلے کو واپس لے لیناچاہیے کیونکہ اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کیلیے اگر سعودی عرب نے ہاتھ بڑھایا  تو امریکہ اور اسرائیل کئی شرائط رکھ سکتے ہیں جس سےسعودی عرب کے ساتھ فلسطین کو بھی نقصان ہو گا اس طرح اسرائیل فلسطین پر  قبضوں کو بڑھا دے گا اگر آپ اسرائیل کے ساتھ کوئی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو فلسطینی مسلمانوں کو سامنے رکھتے ہوۓ شرائط سامنے رکھنی چاہیئں جن میں فلسطینی مسلمانوں کے تحفظ اور ان کی الگ ریاست کو تسلیم کرنے کی شرائط ہیں ۔

     فلسطینی رہنماؤں نے سعودی عرب کو دو ٹوک بتا دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ نارملائیزیشن کرنا اس وقت سعودی عرب کی نہیں بلکہ اسرائیل کی ضرورت بن چکا ہے کیونکہ دنیا بھر میں امریکہ کی ساکھ اوردبدبہ  کمزور پڑ چکا ہے تو اسرائیل کی طاقت بھی کمزور پر چکی ہے تو ایسے وقت میں یہ سنہری موقع ہے کہ اسرائیل کی حکومت سے فلسطینی مسلمانوں کی جان اور مال کے تحفظ کی شرائط منوا لی جائیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+