چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا
- 07, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں بروز ہفتہ زمان پارک سے گرفتارکر لیا گیا انہیں بھاری نفری کی سخت سیکیورٹی میں اٹک جیل منتقل کر دیا گیا جہاں پر ان کے وکلاء کو دوسرے دن بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جیل انتظامیہ نے وکلاء کوچیئرمین پی ٹی آئی سے بغیر ملاقات کے ہی واپس بھیج دیا اور یہ کہا گیا کہ وکالت نامے پر دستخط کرانے والا افسر آج موجود نہیں ہے وکلاء نے وکالت نامے جیل انتظامیہ کے حوالے کردیے ہیں جن پر پیر کے روز دستخط ہوں گے-
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا کہ ہم نے کل چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے اپیل دائر کرانی ہے لیکن جب تک وکالت نامے پر ان کے اپنے دستخط نہ ہوں تو اپیل کیسے دائر کی جا سکتی ہے اپیل کا حق عمران خان کا آئینی اور بنیادی حق ہے اس حق سے انہیں کیسے محروم رکھا جا سکتا ہے شاہ محمود نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ اٹک جیل میں عمران خان کو سی کلاس میں رکھا گیا ہے اس کلاس میں بی کلاس کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے انہیں 9 بائی 11 کے سیل میں قید کیا گیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی 5 رکنی ٹیم نے عمران خان کو مکمل طور پر صحت مند قرار دیا ہے اور آج انہیں سخت سیکیورٹی میں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جاۓ گاجہاں انہیں بی کلاس کی سہولت دی جاۓ گی-
تبصرے