ویگنر گروپ اور نیٹو افواج کا سامنا ہو گا اب نائیجر میں
- 07, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : فرانس کے میڈیا نےافریقی ملک نائیجر کے متعلق دعوٰی کیا ہے کہ نائیجر کے نۓ صدر محمد عبدالر حمٰن چیانی نے ملک میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کیلیے ویگنر گروپ سے ایک خفیہ سمجھوتہ کیا ہے ویگنر پی ایم سی گروپ جو کہ افریقی ملکوں کے تحفظ کا ذمہ دار ہے عبدالرحمٰن چیانی نے اس گروپ کو نائیجر میں موجود یوررینئم کے خزانوں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کر لیا ہے فرانسیسی میڈیا کے اس دعوے سے امریکہ اور دوسرے یورپی ملکوں میں ہلچل تیز ہو گئی ہے کیونکہ یورینئم کا تمام کنٹرول ویگنر فوج کے ہاتھ میں دینے سے سپر پاور پر بھی بہت برا اثر پڑے گا ۔
اسلیے اب نائیجرکی حکومت کے تبدیل ہونے سےوہاں طاقت دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے پندرہ ملکوں پرمشتمل ایک تنظیم ایکو واس یعنی اکنامک کمیونٹی آف ویسٹرن افریقن سٹیٹ کے تمام فوجی افسران کی ایک میٹنگ کے بعد نائیجر کے صدر محمد عبدالرحمٰن کو نائیجیریا نے دھمکی دی ہے کہ وہ حکومت چھوڑ دیں ورنہ نایئجر پر حملہ کر دیا جاۓ گا نائیجر کے خلاف نائیجیریا میں آپریشن کی تیاری شروع ہو چکی ہے نائیجر پر حملے کیلیے نائیجیریا کو امریکہ کی مدد حاصل ہے نائیجر کے پڑوسی ملک میں امریکہ کا سی 17 ایئرکرافٹ پہنچ چکا ہے کیونکہ نائیجر کے عبدالرحمٰن چیانی روس کے حامی ہیں اسلیے نائیجر میں روس اور عبدالرحمٰن چیانی کا ساتھ دینے کیلیے بڑی تعداد میں عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے جو نائیجر میں یورپی ملکوں کی دخل اندازی کے خلاف بغاوت کر رہی ہے ۔
تبصرے