سپریم کورٹ کے فیصلے تک عمران خان کی سزا معطل کی جائے، درخواست دائر

توشہ خانہ کیس کے فیصلے

نیوزٹوڈے: عمران خان کے جیل جانے کے بعد، توشہ خانہ کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رابطہ کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ میں توشہ خانہ کیس کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ اور درخواست آرٹیکل 184-2 کے تحت کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک فیئر ٹرائل کا کوئی حق نہیں ہے، کیونکہ یہ فیصلہ جلد بازی میں کیا گیا ہے۔

اور توشہ خانہ کیس کو بھی کالعدم قرار دے کر مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔۔ عمران خان کو جیل میں استعمال کی چیزیں دے دی گئ ہے اور اٹک جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اشیا میں عمران خان کو تین جوڑے شلوار قمیض ، دو ٹراوزرز، ہئیر برش، قینچی، پیسٹ، شیونگ کریم، اور نیل کٹر سمیت دیگر ضرورت کی اشیا فراہم کی گئیں ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+