نواز شریف لندن میں ہو یا لاہور میں،سیاست ان کے گرد گھومتی ہے، طلال چوہدری

طلال چوہدری

نیوزٹوڈے: طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کا بھی فائدہ صرف انتخابات میں ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی ختم ہو چکی ہے، اس لیے ہمیں الیکشن کی ضرورت ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، طلال چوہدری نے کہا کہ، معاشی معاملات اور الیکشن کروانا دونوں نگران وزیر اعظم کی زمے داری ہے۔ وزیر اعظم 15 دن کیلیے منتخب ہو یا، تین ماہ کے لیے، ملک میں الیکشن کی ذمے داری اسی کی ہوتی ہے۔ حکومت ، شفاف الیکشن کروائے گی اور نوازشریف بھی ملک واپس آنے کے لیے تیار ہے۔

مزید انہوں نے کہا کہ نواز شریف، لاہور میں ہو یا ملک کے باہر، سیاست ان کے گرد گھومتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ، ملک معاشی بحران سے باہر نکلتا دکھائی دے رہا ہے اور اس کی قیمت، ن لیگ نے ادا کی ہے۔ انہوں نےکہا کہ اس وقت ن لیگ کے رہنماوں کو گن گن کر سزائیں دی گئی ہیں اور ثاقب نثار گلی اور باہر اکیلے نہیں نکل سکتے۔ اور جو سلوک میرے ساتھ ہوا، وہ میں بھول نہیں سکتا، مجھ سے مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف بیان لینے کی کوشش کی گئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+