آرمی چیف عاصم منیر نے افغان شہریوں کی حرکت پر دوٹوک بیان دے دیا

آرمی چیف جنرل عاصم منیر

نیوز ٹوڈے: پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاور میں تاریخی جرگے سے خطاب کرتے ہوۓ دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں افغان شہریوں کا ملوث ہونا معاہدے کی خلاف ورزی ہے انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر کسی گروہ یا جتھے سے بات نہیں کہ جاۓ گی صرف افغانستان اور پاکستان کے سپہ سالار مذاکرات کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور فوج متحد ہیں اور جو لوگ ملک کا امن خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ ہم میں سے نہیں -

پاکستان دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے ہر ممکن کوشش کرے گا چاہے وہ دہشتگرد ملک کے اندر ہوں یا ملک سے باہر جنرل عاصم نے افغانستان حکومت کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ کیا احسان کا بدلہ احسان کے علاوہ کچھ اور بھی ہے یہ خوارج کونسی شریعت لانا چاہتے ہیں خیبر پختونخواہ میں جلسے کے دوران ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوۓ افغانستان کے وزیر دفاع محمد یعقوب نے ایک سرکاری ٹی وی پر تقریر کرتے ہوۓ کہا کہ بیرون ملک پر حملے جہاد نہیں نلکہ جنگ تصور کی جاۓ گی اور افغانستان سے باہر کسی بھی ملک یا گروہ سے لڑائی افغانستان حکومت کی نظر میں منظور شدہ جہاد نہیں بلکہ جنگ ہے جس کی اجازت سپریم لیڈر ہیبت اللٰہ اخوانزادہ نہیں دیتا -

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+