پاکستان میں اتحادی حکومت صرف ایک دن کی مہمان رہ گئی
- 08, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: پاکستان میں نگران حکومت صرف ایک دن کی مہمان رہ گئی ہے نگران وزیر اعظم کے نام کا فیصلہ آج منگل کی رات کو دس بجے تک ہو جاۓ گا وزیر داخلہ رانا ثنا اللٰہ نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعظم تعینات کرنے پر تمام اتحادی جماعتوں نے اتفاق کر لیا ہے ایم کیو ایم نے کامران ٹیسوری کا نام تجویز کیا ہے پیپلز پارٹی کی طرف سے بھی نگران وزیر اعظم کیلیے ایک یا دو نام دیے جائیں گے جے یو آئی کے رہنما مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ موجودہ وزیر اعظم جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں منظور ہوگا -
رانا ثنا اللٰہ نے یہ بھی کہا ہے کہ نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن کرانے پر بھی تمام جماعتیں متفق ہو چکی ہیں کہ یہ آئینی تقاضا ہے کہ حلقہ بندیاں ہونی چاہیئں حلقہ بندیوں کا عمل اگر دسمبر تک مکمل کر لیا گیا تو جنوری یا فروری میں الیکشن ہوں گے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکی ٹی وی سی این این کو انٹر ویو دیتے ہوۓ کہا کہ 9 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں گی جس کے بعد 90 دن کے اندر اندر الیکشن کرانے ضروری ہیں ناگزیر حالات کی وجہ سے الیکشن میں ایک سے دو ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے اس سے زیادہ نہیں-
تبصرے