امریکہ کو پڑ گیا مہنگا ایران کو ڈرانا ایران نے محمد جعفر کو وزیر مقرر کر دیا
- 08, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : امریکہ نے ایک ہفتہ پہلے ایران کے علاقے ہرمز میں ہتھیاروں کی تعیناتی شروع کر دی تھی ان ہتھیاروں میں بڑے بڑے بحری بیڑے اور سب مرین بھی شامل ہیں امریکہ نے ان جنگی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ ملٹری اور سمندری فوج کی بھی تعیناتی شروع کر دی ہے امریکہ نے اپنے سب سے طاقتور جنگی طیارے ایف 16 اور ایف 35 بھی ایران کےخلاف تعینات کر دیے ہیں بلکہ اگر کہا جاۓ کہ 1988 میں ایران کے ساتھ جنگ کے دوران اور دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکہ نے کسی ملک کے خلاف اتنی فوج اور ہتھیار تعینات نہیں کیے تھے جتنے اب ایران کے علاقے ہرمز میں تعینات کیے ہیں امریکہ کا مقصد یہ تھا کہ ہتھیاروں اور فوج کی تعیناتی دیکھ کر ایران ڈر جاۓ گا کیونکہ ہرمز کا علاقہ ایران کا علاقہ ہے جہاں سے ٪ 20 تیل اور گیس سمندری راستے سے پوری دنیا میں بھیجا جاتا ہے ۔
ایران کے اتنے اہم علاقے کو چاروں طرف سے دشمن کی فوج اور ہتھیاروں نے گھیر رکھا ہے لیکن ایران نے ڈرنے کی بجاۓ الٹا امریکہ کو منہ توڑ جواب دیتے ہوۓ دھمکی دے دی ہے کہ امریکی فوجیوں کی ہر حرکت پر ہماری نظر ہے اور ایران کی آئی آر جی سی فوج امریکہ کو ہر حرکت کا جواب دینے کیلیے تیار ہے ایران نے صرف دھمکی ہی نہیں دی بلکہ جنگی مشقیں کرکےامریکہ کو اپنی طاقت دکھا دی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ ایران نے اپنی سمندری فوج کو ایسی میزائلیں سونپ دی ہیں جو امریکہ کو بھی نشانہ بنا سکتی ہیں ایران نے امریکہ اور برطانیہ کو اکسانے کیلیے محمد جعفر کو سب سے بڑا قانون دان مقرر کر دیا محمد جعفر پر بہت پہلے امریکہ اور برطانیہ نے پابندی عائد کر دی تھی جس کو نظر انداز کرتے ہوے ایران نے انہیں ملک کا ایک اہم عہدہ سونپ دیا ۔
تبصرے