یوکرینی فوج نے روسی ہتھیاروں کے قہر سے بچنے کیلیے اپنا ہی نقصان کرنا شروع کر دیا ہے
- 08, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے : روس یوکرین جنگ ڈیڑھ سال سے جاری ہے اور اس وقت یوکرین کا کوئی علاقہ ایس نہیں بچا جس کو روس نے نشاانہ نہ بنایا ہو یوکرین کے ایٹمی خطرے والے علاقے زیپوریزیا میں روسی قبضے والے علاقے پر یوکرینی فوج نے حملہ کیا ہے روس کے چھاپہ مار قافلے نے یوکرین کی حملہ آور فوج کو تہس نہس کر دیا روسی فوج نے گائیڈڈ بموں سے یوکرینی قافلے کو نشانہ بنایا ہے روسی فوج کے تھرمو بیرک راکٹ دھماکےسے ڈونیسک کا وار فرنٹ تھرا اٹھا روسی فوج نے یوکرینی فوج پر ڈونیسک کے علاقے میں اتنے راکٹ داغے کہ یوکرین کے پتھر تک پگھل گۓ -
ان حملوں میں کئی یوکرینی فوجی بھی مارے گۓ روسی فوج کو ہتھیاروں کی سپلائی روکنے کیلیے یوکرین نے خیر سون اور کریمیا کے درمیان بناۓ گۓ دو پلوں کو آسمانی حملوں سے اڑا دیا ہے کیونکہ روسی فوج کے ہتھیاروں نے اس وقت یوکرین کے کئی علاقوں میں قہر برپا کر رکھا ہے اسلیے یوکرین نے اپنے ہی علاقے میں دو پلوں کو تباہ کر دیا خیر سون کا علاقہ ویسے تو یوکرین کاعلاقہ ہی ہے لیکن اس وقت وہاں پر روسی بریگیڈ کا قبضہ ہے اور کریمیا کے علاقے سے یوکرین میں روسی فوج کو ان راستوں سے ہی امداد پہنچ رہی ہے اسلیے یوکرین کے یہ حملے روس پر حملے ہی تصور کیے جائیں گے -
تبصرے