ایکو واس نے دی دھمکی عبدالرحمٰن چیانی کو نائیجر کی حکومت چھوڑنے کی
- 08, اگست , 2023
نیوز ٹوڈے: افریقی ملک نائیجر میں افریقی حکومت کو عہدے سے برطرف کرنے کے بعد نئی فوجی حکومت کا راستہ کٹھن ہوتا جا رہا ہے ایکو واس نے نائیجر کی فوج سے نائیجرکے سابق صدر بزوم کو رہا کرنے اور حکومت چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا ہے اور اگر فوجی حکومت نے ایسا نہ کیا تو افریقی ملکوں نے ملٹری ایکشن لینے کی دھمکی بھی دی ہے اگر افریقی ملکوں نے نائیجر کی موجودہ حکومت کے خلاف ایکشن لے لیا تو حالات بے قابو ہو جائیں گے کیونکہ افریقی ملک دو حصوں میں بٹ جائیں گے ۔
ایک طرف ایکو واس میں شامل 15 ملک ہیں جو نائیجر کی فوج کو اقتدار چھوڑنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں اور فوج کے حکومت نہ چھوڑنے پر نائیجر پر حملے کا فیصلہ بھی ہو چکا ہے نائیجر کے خلاف جوائنٹ آپریشن کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں جس میں امریکہ بھی ایکو واس کا ساتھ دے رہا ہے دوسری طرف اس چھوٹے سے ملک نائیجر سے فرانس کو بے دخل کرنے کیلیے روس نے اپنا پورا زور لگا رکھا ہے القائدہ کے لڑاکوں نے ویگنر فوج ، مالی اور نائیجر کے لڑاکوں پر حملہ بھی کیا ہے اور فرانس نے بھی یہ اعلان کیا ہے کہ نائیجر کی فوجی حکومت کے خلاف جو بھی ایکشن لیا جاۓ گا فرانس اس کا پورا ساتھ دے گا ۔
تبصرے