مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں سونے سے گریز کریں, سعودی حکومت

مسجد الحرام اور مسجد نبوی

نیوزٹوڈے:سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سونے والوں کے لیے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمین سے کہا ہے کہ وہ ان مقدس مساجد میں سونے سے گریز کریں۔

ہدایات کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں لوگوں کو سونے کی اجازت نہیں ہے۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ٹویٹ میں، وزارت نے کہا، "اللہ کے پیارے مہمانو، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ راہداریوں اور نماز کی جگہوں پر لیٹنے یا سونے سے گریز کریں گے اور خصوصی ضروریات والے لوگوں کے لیے ہنگامی گاڑیوں کے راستے اور وہیل چیئر کے راستے سے بچیں گے۔"

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+